QR CodeQR Code

اسلام آباد میں پاک ایران وزرائے خارجہ مذاکرات

24 May 2019 17:40

مذاکرات میں دونوں جانب سے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ اس دوران اہم ملاقاتیں کرینگے۔ اسلام آباد پہنچنے پر ایرانی سفیر اور وزارت خارجہ کے حکام نے انکا استقبال کیا۔ بعد ازاں وزارت خارجہ میں پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ مذاکرات میں دونوں جانب سے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پرتپاک خیرمقدم پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 796054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/796054/1/اسلام-ا-باد-میں-پاک-ایران-وزرائے-خارجہ-مذاکرات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org