QR CodeQR Code

کرگل کشمیر، میڈیکل کیمپ مہم کا آغاز

18 Jun 2019 21:53

میڈیکل کیمپ مہم کے دوران امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین شیخ صادق رجائی بھی موجود تھے۔ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایسے پروگرام گذشتہ تین برسوں سے جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام کرگل میں مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجے کو لیکر ایک میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ اس حوالے سے کرگل کے دراس علاقے سے مہم کا آغاز ہوا۔ ٹرسٹ کے اراکین نے بتایا کہ اس مہم کا کرگل کے شہر و گام تک پہونچایا جائے گا۔ ڈیپوٹی کمیشنر کرگل بصیر الحق نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور پورے تعاون کی یقین دہانی کی۔ میڈیکل کیمپ مہم کے دوران امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین شیخ صادق رجائی بھی موجود تھے۔ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایسے پروگرام گذشتہ تین برسوں سے جاری ہیں اور کرگل کی عوام اس مہم سے مطمئن و خوش نظر آرہے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ولایت علی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آکر اپنا تعاون پیش کریں تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 800090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/800090/1/کرگل-کشمیر-میڈیکل-کیمپ-مہم-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org