QR CodeQR Code

راولپنڈی، اقبال کے تصور تقدیر پر لیکچر کا اہتمام

21 Jun 2019 12:36

مقامی کالج میں منعقد ہونیوالی نشست کی سربراہی جناب جلیل عالی نے کی اور پروفیسر ادریس آزاد نے انتہائی مشکل موضوع کو سائنس اور قرآن کے حوالہ جات سے اقبال کے تصور تقدیر کو انتہائی قابل فہم انداز سے پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بزم فروغ فکر اقبال پاکستان اور بزم فکر اقبال راولپنڈی کے زیراہتمام مقامی کالج میں پندرہ روزہ اجلاس اور لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں اقبال شناس افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں بزم فروغ فکر اقبال پاکستان کے سرپرست اعلیٰ جناب ڈاکٹر قمر اقبال، چئیرمین ملک عبدالصبور اور وائس چیئرمین شیراز شیخ نے ممبران کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا۔ ماجد محمود کو بزم فروغ فکر اقبال پاکستان کا میڈیا کواڈینٹر منتخب کیا گیا۔ بعدازاں پروگرام کے دوسرے حصے میں بزم فکر اقبال راولپنڈی کے زیر انتظام لیکچر کا اہتمام کیا گیا، اس نشست کی سربراہی جناب جلیل عالی نے کی اور اقبال کا تصور تقدیر کے موضوع پر پروفیسر ادریس آزاد نے انتہائی مشکل موضوع کو سائنس اور قرآن کے حوالہ جات سے اقبال کے تصور تقدیر کو انتہائی قابل فہم انداز سے پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 800689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/800689/1/راولپنڈی-اقبال-کے-تصور-تقدیر-پر-لیکچر-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org