QR CodeQR Code

امیر قطر کی پاکستان آمد اور استقبال

22 Jun 2019 21:15

وزیراعظم عمران خان نے مہمان کا استقبال کیا، امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کا پاکستان میں پرتپاک استقبال کیا گیا، شیخ تمیم بن حمدالثانی کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ قبل ازیں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان پاکستان پہنچے، جن کا استقبال شاہ محمود قریشی نے کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر سے زائد تک پہنچ چکا ہے، گزشتہ کچھ عرصےمیں باہمی تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا، امیر قطر کے دورے سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی۔


خبر کا کوڈ: 800986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/800986/1/امیر-قطر-کی-پاکستان-آمد-اور-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org