QR CodeQR Code

لاہور، جماعت اسلامی کی تربیت گاہ کا اختتام

15 Jul 2019 11:13

منصورہ لاہور میں مرکزی تربیت گاہ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران عوام کی فریاد سننے کے بجائے ان کا مذاق اڑا رہے ہیں، اسلام آباد کے شہزادوں کو احساس ہی نہیں کہ عوام 2 وقت کے کھانے کے لیے محتاج ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ میڈیا پر پابندیاں اور اینکرز کو ڈرا دھمکا کر عوام کی آواز نہیں دبائی جاسکتی، جب بھی حکومت میڈیا کا گلا دباتی ہے، اس کے زوال کا وقت شروع ہو جاتا ہے۔ منصورہ لاہور میں مرکزی تربیت گاہ کے اختتامی سیشن سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمران عوام کی فریاد اور چیخ و پکار سننے کے بجائے ان کا مذاق اڑا رہے ہیں، اسلام آباد کے شہزادوں کو احساس ہی نہیں کہ عوام 2 وقت کے کھانے کے لیے محتاج ہوچکے ہیں، حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے ایک سال میں 5 لاکھ لوگوں کا روزگار چھین لیا ہے اور 50 لاکھ لوگوں کو چھت دینے کا وعدہ کر کے ہزاروں لوگوں کو گھروں سے محروم کر دیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ 19 جولائی کو مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف راولپنڈی میں عوامی مارچ کریں گے اور قوم کو معاشی دلدل سے نکلنے کا ایک ایجنڈا اور لائحہ عمل دیں گے، موجودہ حکومت ملک کو ترقی نہیں دے سکتی، اس کا متبادل اسلامی اور قرآن کا سود سے پاک معاشی نظام ہے، جماعت اسلامی ہی اس ملک کی ڈوبتی کشتی کو ساحل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 805091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/805091/1/لاہور-جماعت-اسلامی-کی-تربیت-گاہ-کا-اختتام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org