QR CodeQR Code

قبائلی علاقوں میں پہلے انتخابات، تیاریاں مکمل

19 Jul 2019 17:46

پولنگ اسٹیشن میں پرائیذائیڈنگ افسران کے علاوہ دیگر عملہ اور ووٹرز کو موبائل فون اندر لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ 1897 پولنگ سٹیشنز میں سے نصف سے زائد یعنی 1015 پولنگ سٹیشنز حساس اور حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 16 جنرل نشستوں پر کل ہونے والے انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شامل نئے اضلاع سے صوبائی اسمبلی کیلئے پہلی مرتبہ انتخابی معرکہ سر کرنے کیلئے میدان کل سجے گا۔ پاک فوج کے دستوں کو پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کر دیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن میں پرائیذائیڈنگ افسران کے علاوہ دیگر عملہ اور ووٹرز کو موبائل فون اندر لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ 1897 پولنگ سٹیشنز میں سے نصف سے زائد یعنی 1015 پولنگ سٹیشنز حساس اور حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 16 جنرل نشستوں پر کل ہونے والے انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے انتخابی مہم گزشتہ رات ختم ہو گئی۔ بیلٹ پیپر سمیت انتخابی مواد آج پرئیذائڈنگ افسران کے حوالہ کرکے انہیں اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی تاہم پولنگ اسٹیشن کے احاطہ میں موجود ووٹرز کو وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔ دیگر ایف آر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان سب ڈویژن درہ زندہ میں بھی انتخابی عملہ میں سامان کی تقسیم کا کام بطریق احسن مکمل کیا گیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 805826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/805826/1/قبائلی-علاقوں-میں-پہلے-انتخابات-تیاریاں-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org