QR CodeQR Code

راولپنڈی، جماعت اسلامی کا عظیم الشان عوامی مارچ

20 Jul 2019 12:03

راولپنڈی میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ایسی حکومت کو اب نہیں رہنا چاہئے، وزیرتعلیم مدارس کو رجسٹریشن اور ان کی نصاب کی بات کررہے ہیں، ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ مدارس میں مداخلت کرے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی نے راولپنڈی میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کی عوام، مزدورں، کسانوں اور نوجوانوں کے ساتھ ہیں، مجھے حکمرانوں کی نااہلی اور نالائقی کا پورا یقین ہے، یہ ملک و قوم کی کوئی خدمت نہیں کرسکتے، ہم اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ انکا کہنا تھا کہ ایسی حکومت کو اب نہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرتعلیم مدارس کو رجسٹریشن اور ان کی نصاب کی بات کررہے ہیں، پہلے وہ جن اداروں کے وزیر ہیں انہیں تو ٹھیک کرلیں، ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ مدارس میں مداخلت کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قبرستان میں صبح 8 سے شام 5 بجے تک مردے دفنانے کا وقت مقرر کرنا اور خیبر پختونخوا میں 18 سال سے کم عمری کی شادی پر پابندی کے قوانین قوم کے دینی جذبات کو چھیڑنے کے مترادف ہیں، حکمرانوں کو اللہ کا واسطہ دیتے ہیں کہ دین سے چھیڑ خانی سے باز آجائیں، ورنہ جھونپڑیوں سے نکلنے والے یہ عوام حکمرانوں کو ایوانوں سے نکال باہر کریں گے۔ احتجاجی مارچ لیاقت باغ سے فوارہ چوک تک کیاگیا، مارچ کے شرکاء نے مہنگائی، آئی ایم ایف اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف بینزر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔


خبر کا کوڈ: 805942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/805942/1/راولپنڈی-جماعت-اسلامی-کا-عظیم-الشان-عوامی-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org