QR CodeQR Code

میانوالی، یکجہتی کشمیر ریلی

30 Aug 2019 18:18

ہزاروں کی تعداد میں اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ، شہریوں اور مختلف محکموں کے اسٹاف نے ریلی میں شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد اور مودی ہٹلر کے نعرے لگائے، ریلی میں شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچموں کے علاوہ بینرز، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف، اسکولز انتظامیہ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ریلی منعقد ہوئی۔ ریلی میں رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع امجد علی خان، ارکان اسمبلی حاجی امین اللہ خان، ملک احمد خان بھچر، ڈپٹی کمشنر میانوالی ناصر محمود بشیر، ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی اور عطا اللہ عیسی خیلوی نے خطاب کیا۔ یکجہتی کشمیر ریلی کمیٹی چوک سے شروع ہو کر جہاز چوک پہ اختتام پذیر ہوئی۔ ہزاروں کی تعداد میں اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ، شہریوں اور مختلف محکموں کے اسٹاف نے ریلی میں شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد اور مودی ہٹلر کے نعرے لگائے، ریلی میں شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچموں کے علاوہ بینرز، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔


خبر کا کوڈ: 813571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/813571/1/میانوالی-یکجہتی-کشمیر-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org