QR CodeQR Code

سرگودہا، محرم کیلئے خواتین رضا کاروں کی تربیتی ورکشاپ

1 Sep 2019 21:33

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مشتاق حسین سکھیرا کی ہدایت پر 200 خواتین کو باڈی سرچ کی خصوصی تربیت دی گئی۔ اسی طرح سرگودہا کی تحصیلوں میں بھی مقامی پولیس آفیسرز نے خواتین رضا کاروں کو باڈی سرچ کی ٹریننگ دلوائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس عزاء میں سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے سرگودہا پولیس نے 1500 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں طلب کر کے، 200 کے قریب رضاکار خواتین کو ایلیٹ پولیس کے ٹرینرز کے ذریعے سیکورٹی کے متعلق بریفنگ دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مشتاق حسین سکھیرا کی ہدایت پر 200 خواتین کو باڈی سرچ کی خصوصی تربیت دی گئی۔ اسی طرح سرگودہا کی تحصیلوں بھلوال،کوٹ مومن، ساہیوال، سلانوالی اور شاہ پور میں بھی مقامی پولیس آفیسرز نے خواتین کی سیکورٹی پر ڈیوٹی سرانجام  دینے والی خواتیں رضا کاروں کو باڈی سرچ کی ٹریننگ دلوائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 813958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/813958/1/سرگودہا-محرم-کیلئے-خواتین-رضا-کاروں-کی-تربیتی-ورکشاپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org