QR CodeQR Code

انجمن تعلقاتِ پاکستان و ایران کی ملاقات

7 Nov 2019 20:07

انجمن تعلقات پاکستان و ایران کے حوالے سے میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ ہم ان شااللہ اس ادارے کو فعال بنائیں گے، اس کے ذریعے ہم بڑے پیمانے پر اور دونوں ممالک کے درمیاں ہر سطح پر کام کر سکتے ہیں، اور اس میں بہت وسیع امکانات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، کاشتکاری، سول سوسائٹی، صحافت اور سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن تعلقات پاکستان و ایران کی سپریم کونسل کے چئیرمین اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری سے ملاقات ہوئی۔ میاں منظور احمد وٹو نے کشمیر کے مسئلے پر ایرانی حکومت کے مضبوط موقف اور ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیر کیلئے متفقہ قرارداد پاس کرنے پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی رہبر معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی کشمیریوں سے دلی اظہار ہمدردی اور دوٹوک موقف کا بھی شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 826149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/826149/1/انجمن-تعلقات-پاکستان-ایران-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org