QR CodeQR Code

لاہور، شب شہداء میں اسکاوٹ سلامی

23 Nov 2019 11:48

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 48ویں سالانہ اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن کے پہلے روز شب شہداء کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر امامیہ اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 48ویں سالانہ اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن کے پہلے روز شب شہداء کا انعقاد کیا گیا۔ شہدائے ملت تشیع پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہداء کے ورثاء نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ شب شہداء میں جامعہ بعثت کے طلباء نے اصلاحی و اخلاقی خاکے پیش کئے جن میں عالمی سامراج کی سازشیں اور دورحاضر کے نوجوان کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا گیا۔ معروف منقبت خواں سید مقدس کاظمی نے نعت، منقبت اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ترانہ شہادت پیش کیا۔ اس موقع پر امامیہ اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔


خبر کا کوڈ: 828556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/828556/1/لاہور-شب-شہداء-میں-اسکاوٹ-سلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org