QR CodeQR Code

میانوالی، جماعت اسلامی کا معززین شہر کیلئے گرینڈ ڈنر

30 Nov 2019 11:13

شمالی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم، امیر جماعت ضلع میانوالی عبدالوہاب خان نیازی، ضلعی سیکرٹری عبدالرحمن فاروق، نائب امیر ضلع حبیب اللہ خان، ضلعی سیکرٹری اطلاعات عنایت اللہ کامران نے بھی معززین و عمائدین کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے میانوالی میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم بن کر عمران خان کے ارمان پورے ہوگئے، مگر عوام کے ارمانوں کا خون ہوا، ۔عمران خان کے حلقہ میں لوگ اب بھی جوہڑوں کا پانی پی رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے معاملے میں حکومت نے فوج کا تقدس پامال کیا۔22 انہوں نے کہا کہ دسمبر کا اسلام آباد میں کشمیر مارچ موجودہ حکمرانوں اور مودی کے خلاف ہوگا، ہم کشمیر کی طرف لانگ مارچ سے پہلے اتمام حجت کیلئے حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے حکومت کو دستور پاکستان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کا حکم دیں۔ امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، امیر جماعت ضلع میانوالی عبدالوہاب خان نیازی، ضلعی سیکرٹری عبدالرحمن فاروق، نائب امیر ضلع حبیب اللہ خان، ضلعی سیکرٹری اطلاعات عنایت اللہ کامران نے بھی معززین و عمائدین کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 829857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/829857/1/میانوالی-جماعت-اسلامی-کا-معززین-شہر-کیلئے-گرینڈ-ڈنر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org