QR CodeQR Code

ٹانک، ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

13 Dec 2019 21:30

دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایف سی کے دو اہلکاروں کی نمازہ جنازہ رات 8 بجے ایف سی ہیڈ کوارٹر ضلع ٹانک میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج سید محمد امتیاز شاہ و دیگر آرمی و ایف سی کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ جوانوں و سول افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع ٹانک کے علاقہ تھانہ گومل میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایف سی کے دو اہلکاروں کی نمازہ جنازہ رات 8 بجے ایف سی ہیڈ کوارٹر ضلع ٹانک میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج سید محمد امتیاز شاہ و دیگر آرمی و ایف سی کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ جوانوں و سول افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج سید محمد امتیاز نے دونوں شہیدوں کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے کیے دعا کی۔ واضح رہے کہ ٹانک کے علاقہ گومل کے گاوں مانجی میں فرنٹیر کانسٹیبلری کے اہلکاروں پر نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر دو جوان موقع پہ ہی شہید ہو گئے تھے۔ گومل کے گاؤں مانجی میں فرنٹیر کانسٹیبلری کے دو جوانوں پر فائرنگ اس وقت کی گئی، جب وہ اپنے قریبی کوٹ اعظم نامی چیک پوسٹ سے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مذکورہ گاوں مانجی آئے ہوئے تھے، نماز سے فراعت کے بعد واپس جا رہے تھےکہ ان پر راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر گئی۔ متعدد گولیاں لگنے سے دونوں اہلکار موقع پہ ہی دم توڑ گئے تھے۔ شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کے نام محسن اور یاسین تھے۔


خبر کا کوڈ: 832548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/832548/1/ٹانک-ایف-سی-اہلکاروں-کی-نماز-جنازہ-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org