آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا دورہ ملتان
19 Dec 2019 01:55
مرکزی صدر نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، جامعہ شہید مطہری کے پرنسپل اور ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، حسینی تبلیغی مشن کے سربراہ اور بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی سے اُنکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے ملتان کا دورہ کیا، مرکزی صدر نے ''المصطفیٰ'' کا دورہ بھی کیا، بعدازاں اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، جامعہ شہید مطہری کے پرنسپل اور ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، حسینی تبلیغی مشن کے سربراہ اور بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئی ایس او کے مرکزی صدر نے علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی عیادت بھی کی۔ ملاقاتوں کے دوران مختلف قومی و ملی اُمور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، اس موقع پر ڈویژنل صدر شہریار حیدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بعدازاں سابق مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان جواد جعفری کی جانب سے مرکزی صدر کے اعزاز میں عشایئے کا اہتمام بھی کیا گیا، عشائیہ میں آئی ایس او ملتان کی ڈویژنل کابینہ کے علاوہ سینیئرز کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 833572