QR CodeQR Code

ملایشیاء، کالالمپور سمٹ 2019ء کا پہلا سیشن

19 Dec 2019 16:30

وزیراعظم مہاتیر محمد اور ایران صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں مہاتیر محمد نے ایران پر امریکہ کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ 4 روزہ کوالالمپور کانفرنس پاکستان ترکی، ملائیشیا کی تجویز پر بلائی گئی ہے، جس میں ایران سمیت دنیا بھر سے مسلم ممالک کے سربراہان اور نمائندگان شریک ہیں جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شریک نہیں ہوئے۔ ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور ایران صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں مہاتیر محمد نے ایران پر امریکہ کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ایران کا اس کانفرنس میں شرکت کا مقصد ایشیائی ممالک کیساتھ اپنے تجارتی تعلقات کا فروغ اور اسلام کیخلاف ہونیوالی سازشوں کے تدارک کیلئے پالیسی کی تیاری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ درحقیقت یہ کانفرنس اُمت کے مسائل اور اسلام کی سربلندی کی کانفرنس ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے ماضی میں اسلام کیخلاف ہونیوالی سازشوں اور اسلام کو دہشتگرد مذہب بنا کر پیش کرنے کی سوچ کے برعکس اسلام کا اصل چہرہ پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 833606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/833606/1/ملایشیاء-کالالمپور-سمٹ-2019ء-کا-پہلا-سیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org