QR CodeQR Code

سرگودہا، اسکول ہیلتھ اینڈ سکریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب

21 Dec 2019 23:55

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور طلباء کے مسائل حل کرکے دم لیں گے، چند ماہ میں اساتذہ کی چھٹیوں، پرموشن اور ٹرانسفرز کو آن لائن کردیا گیا ہے، اگلے مرحلہ میں ان کے دیگر تمام مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سرگودہا کے نواحی موضع گوندل میں اسکول ہیلتھ اینڈ سکریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے ایک ایک طالب علم کی سکریننگ کروا کے ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور طلبا کے مسائل حل کرکے دم لیں گے، چند ماہ میں اساتذہ کی چھٹیوں، پرموشن اور ٹرانسفرز کو آن لائن کردیا گیا ہے، اگلے مرحلہ میں ان کے دیگر تمام مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا، اساتذہ ٹینشن فری ہوکر صرف تدریس پر توجہ دیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر انصر مجید نیازی نے کہا کہ ضلع سرگودہا میں ہیلتھ اینڈ سکریننگ پروگرام کا آغاز خوش آئند ہے۔ تقریب میں کیپٹن ریٹائرڈ عثمان یونس سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 834125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/834125/1/سرگودہا-اسکول-ہیلتھ-اینڈ-سکریننگ-پروگرام-کی-افتتاحی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org