QR CodeQR Code

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا کشمیر مارچ

23 Dec 2019 00:15

اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اگر قوم کی رہنمائی نہیں کر سکتے تو کرسی چھوڑ دیں، عمران خان نے کشمیریوں کے لیے اقوام متحدہ کی تقریروں سے بڑھ کر اور کچھ نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں عظیم الشان کشمیر مارچ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ڈی چوک پر ہونے والے اجتماع میں جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے قافلوں کی شکل میں شرکت کی، اس موقع پر میٹرو بس سروس معطل کی گئی، لیکن اس کے باوجود ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اگر قوم کی رہنمائی نہیں کر سکتے تو کرسی چھوڑ دیں، عمران خان نے کشمیریوں کے لیے اقوام متحدہ کی تقریروں سے بڑھ کر اور کچھ نہیں کیا۔ اسلام آباد میں کشمیر مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے مگر ہمارے ایوانوں میں بیٹھے لوگ اندھے اور بہرے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ امریکہ اور دنیا کی دیگر طاقتوں پر یقین رکھنے والے کشمیر کی آزادی کا اعتماد نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ مودی ایک ریاستی دہشتگرد اور تین ہزار مسلمانوں کا قاتل ہے، کشمیری قیادت آج جیلوں میں قید ہیں اور کئی لاکھ افراد شہادت کے مرتبے پر فائز ہو چکے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم ان کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جنہیں بینائی سے محروم کیا گیا اور تمام تر انسانی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 834240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/834240/1/اسلام-ا-باد-میں-جماعت-اسلامی-کا-کشمیر-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org