QR CodeQR Code

سردار قاسم سلیمانی کی شہادت، لاہور میں ایس یو سی کی احتجاجی ریلی

3 Jan 2020 20:38

شیعہ علماء کونسل پنجاب کے زیراہتمام جامع مسجد حائری وسن پورہ لاہور میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر مولانا سید سبطین حیدر کے حکم پر شیعہ علماء کونسل لاھور کے راہنما سید آصف علی زیدی، سید شبیر نقوی، سید محبوب رضوی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ بغداد میں امریکہ کے بزدلانہ حملے میں سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کے سانحہ عظیم کے خلاف شیعہ علماء کونسل پنجاب کے زیراہتمام جامع مسجد حائری وسن پورہ لاہور میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر مولانا سید سبطین حیدر کے حکم پر شیعہ علماء کونسل لاھور کے راہنما سید آصف علی زیدی، سید شبیر نقوی، سید محبوب رضوی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف انہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے امریکی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ 
 


خبر کا کوڈ: 836337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/836337/1/سردار-قاسم-سلیمانی-کی-شہادت-لاہور-میں-ایس-یو-سی-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org