QR CodeQR Code

لاہور، انجمن شہریان کے زیراہتمام آگاہی نشست

9 Jan 2020 18:36

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ ابھی تو حشد الشعبی، انصار اللہ یمن، حزب اللہ لبنان، عصائب اہلِ حق اور کتائب حزب اللہ تم سے اپنے سردار کا جلد انتقام لیں گے، ایران نے صرف راستہ کھولا ہے بلکہ بہت جلد مقاومتی گروہ امریکی فوجیوں کے تابوت بھیجنا شروع کر دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے انجمن شہریان لاہور کے زیر اہتمام مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عمائدین و تاجر انجمنوں کے صدور سے خطاب کرتے ہوئے شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ہندوستان، اسرائیل اور امریکہ کی منحوس دہشتگردانہ مثلث کے دہشتگردانہ کردار پر روشنی ڈالی اور عالمی استکبار امریکہ کی حالیہ بربریت اور ایرانی جوابی کارروائی پر ہونیوالی امریکی خجالت سے شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، انجمن شہریان لاہور کے صدر شفیق رضا قادری، لعل مہدی، فرمان علی، خرم نقوی، شعیب خان، علامہ حسن رضا ہمدانی، رائے ناصر عباس، امیر عباس مرزا، عبداللہ ملک، محمودالحق، علامہ حسین نجفی، علامہ امجد جعفری، محمودالحسن سمیت مختلف مکاتب فکر کے رہنماوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 837505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/837505/1/لاہور-انجمن-شہریان-کے-زیراہتمام-ا-گاہی-نشست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org