QR CodeQR Code

چنیوٹ، مردہ باد امریکہ ریلی

12 Jan 2020 12:20

جماعت اسلامی ضلع چنیوٹ کے امیر سید نورالحسن شاہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ امریکہ آج کے دور کا شیطان بزرگ ہے اور عالمی دہشتگرد ہے۔ انہوں نے شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن فیصل آباد ڈویژن چنیوٹ سٹی یونٹ کے زیر اہتمام مردہ باد امریکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مختلف ملی تنظیموں اور جماعتوں نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوۓ شرکت کی۔ علامہ مہدی کاظمی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کو امریکہ کے نجس وجود سے پاک کرنا ہو گا اور ہم سب مسلمان اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع چنیوٹ کے امیر سید نورالحسن شاہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ امریکہ آج کے دور کا شیطان بزرگ ہے اور عالمی دہشتگرد ہے۔ انہوں نے شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ریلی کے اختتام پر آئی ایس او کے رہنما کمیل زیدی نے خطاب کیا۔ ریلی کے شرکا نے امریکہ و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش بھی کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 837977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/837977/1/چنیوٹ-مردہ-باد-امریکہ-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org