QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیس چیک پوسٹ پہ دہشتگردوں کا حملہ

27 Jan 2020 15:00

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے راکٹ لانچروں اور ہینڈ گرنیڈز کے ساتھ حملہ کیا، 5 سے 6 حملہ آور تھے جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، چیک پوسٹ پر 3 راکٹ اور 5 ہینڈ گرینڈ پھینکے گئے جس میں سے 3 ہینڈ گرینڈ پھٹے، جبکہ 2 نہ پھٹ سکے۔ دہشت گردوں نے 5 کلو وزنی ریمورٹ کنٹرول آئی ای ڈی بھی نصب کی تھی جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں رات گئے درابن روڈ کی کُھتی چیک پوسٹ پر دہشت گرودں نے حملہ کیا ہے، فائرنگ کے ساتھ راکٹ لانچر اور ہینڈ گرینیڈ بھی داغے گئے۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے راکٹ لانچروں اور ہینڈ گرنیڈز کے ساتھ حملہ کیا، 5 سے 6 حملہ آور تھے جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، چیک پوسٹ پر 3 راکٹ اور 5 ہینڈ گرینڈ پھینکے گئے جس میں سے 3 ہینڈ گرینڈ پھٹے، جبکہ 2 نہ پھٹ سکے۔ دہشت گردوں نے 5 کلو وزنی ریمورٹ کنٹرول آئی ای ڈی بھی نصب کی تھی جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس جوانوں نے مستعدی سے حملے کا بھر پور جواب دیا، جسکے باعث دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سید محمد امتیاز شاہ نے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں واقع پولیس پوسٹ کھتی کا دورہ کیا، جہاں دہشتگردوں نے راکٹس اور ہینڈ گرینڈز سے حملہ کیا تھا۔ آر پی او نے چیک پوسٹ پہ تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کی مستعدی پہ انہیں نقدی انعام اور شاباس دی۔ 


خبر کا کوڈ: 840969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/840969/1/ڈی-ا-ئی-خان-پولیس-چیک-پوسٹ-پہ-دہشتگردوں-کا-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org