QR CodeQR Code

جشن انقلاب اسلامی و یادِ شھداء پر عظیم الشان سیمینار

15 Feb 2020 10:20

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان شعبہ برادران اسلام آباد کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا انیس الحسنین خان نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ سیمینار میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و وحدت وقتی ضرورت نہیں ہے، امام خمینیؒ اور رہبر معظم کے فرامین کی روشنی میں یہ ایک اسلامی اصول ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں جشن سالگرہ انقلاب اسلامی اور یاد شہداء کے حوالے سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت جامعہ کے استاد مولانا محمد یسین مقدسی نے حاصل کی۔ جامعہ کے طالب علم غلام علی نے حضرت فاطمۃ الزھراء ؑکی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جامعہ کے طلاب کے ایک گروپ نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی یاد میں معروف ترانہ "خمینیؒ اے امام خمینیؒ اے امام " پڑھا۔ جشن سے خطاب کرتے ہوئے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے استاد ڈاکٹر محمد نذیر اطلسی نے کہا کہ امام خمینیؒ نے ایسے عظیم الشان انقلاب کی بنیاد رکھی، جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، امام خمینیؒ کی زندگی کا ہر پہلو منفرد ہے، دشمن بھی آپ کی قیادت کا اعتراف کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 844660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/844660/1/جشن-انقلاب-اسلامی-یاد-شھداء-پر-عظیم-الشان-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org