QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، نماز جنازہ شہید کانسٹیبل ریاض حسین

18 Feb 2020 15:34

کلاچی میں پولیس موبائل پہ ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے ہیڈکانسٹیبل ریاض حسین کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کی گئی، جس میں پولیس، فوج اور سول اداروں کے ذمہ داران سمیت اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہید کو سلامی پیش کی گئی اور افسران نے میت پہ پھول چڑھائے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مڈی میں پولیس موبائل بم دھماکے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر شمریز خان، ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود، ایس پی انوسٹی گیشن امان اللہ خان، ایس پی ایف آر پی توحید خان گنڈہ پور، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح الدین، ڈی ایس پیز سمیت پاک آرمی و سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر شمریز خان، ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔ جنازے کے موقع پر ضلعی پولیس سربراہ شہید پولیس کانسٹیبل محمد ریاض کے لواحقین سے بھی ملے اور تعزیت کرتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا۔ بعد ازاں شہید اہلکار کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کیا گیا جہاں نماز جنازہ ادائیگی کے بعد پورے سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 845295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/845295/1/ڈی-ا-ئی-خان-نماز-جنازہ-شہید-کانسٹیبل-ریاض-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org