QR CodeQR Code

سرگودہا، نئے آئسولیشن رومز اور قرنطینہ سنٹر کا افتتاح

10 Apr 2020 12:07

ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے نئے آئیسولیشن رومز اور ایچ ڈی یو (ہائی ڈی پینڈنسی یونٹ) 40 بیڈز پر مشتمل قرنطینہ کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو سرگودہا بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب و فوکل پرسن سرگودہا برائے کورونا وائرس انصر مجید خان نیازی نے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے نئے آئیسولیشن رومز اور ایچ ڈی یو (ہائی ڈی پینڈنسی یونٹ) 40 بیڈز پر مشتمل قرنطینہ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو سرگودہا بھی ساتھ تھے۔ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا نے قائم ہونے والے نئے قرنطینہ کا وزٹ کروایا اور وہاں کئے گیے انتظامات سے متعلق مکمل بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی ہر ممکن سہولت کو فراہم کیا جائے تاکہ متاثرہ مریضوں کا علاج بہتر کیا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 855764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/855764/1/سرگودہا-نئے-آئسولیشن-رومز-اور-قرنطینہ-سنٹر-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org