QR CodeQR Code

صدر مملکت کا دورہ گلگت بلتستان

12 Apr 2020 21:40

ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزہ، وزیر اعظم کے خصوصی مشیر عثمان ڈار اور چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل، تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کا مختصر دورہ کیا اور کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزہ، وزیر اعظم کے خصوصی مشیر عثمان ڈار اور چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل، تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے۔ گلگت ائرپورٹ پر وزیر اعلی جی بی حافظ حفیظ الرحمان، چیف سیکریٹری اور فورس کمانڈر اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جعفر شاہ سمیت دیگر اعلی حکام نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ گلگت میں تقریب میں شرکت کے بعد صدر سکردو روانہ ہوئے جہاں انہیں بلتستان میں کرونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 856267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/856267/1/صدر-مملکت-کا-دورہ-گلگت-بلتستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org