QR CodeQR Code

ملتان، المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کی فلاحی سرگرمیاں 

30 Apr 2020 16:17

صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے بتایا کہ اب تک جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ہزاروں افراد میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے اور ان شاء اللہ امداد کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔


اسلام ٹائمز۔ المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، ملتان میں موجود قرنطینہ سنٹر کے باہر زائرین کیلئے امدادی کیمپ لگایا گیا، جہاں سے لاکھوں روپے کا سامان زائرین اور طلاب کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر روانہ کیا گیا، اس کے علاوہ لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کے لیے تمام اضلاع میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے بتایا کہ اب تک جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ہزاروں افراد میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے، ان شاء اللہ امداد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ملتان کے علاوہ علی پور، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازیخان، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولپور، رحیم یار خان اور خانیوال میں بھی سفید پوش اور نادار افراد کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 859953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/859953/1/ملتان-المجلس-ڈیزاسٹر-منیجمنٹ-سیل-کی-فلاحی-سرگرمیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org