QR CodeQR Code

سیالکوٹ، ٹائیگر فورس کا تربیتی سیشن

2 May 2020 21:23

ٹائیگر فورس کے تربیتی سیشن میں اسسٹنٹ کمشنر محترمہ جویریہ رندھاوا نے ٹائیگر فورس کو لیکچر دیا اور ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی صدر نے بھی کارکنوں سے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے اعلان پر تشکیل دی گئی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شامل ہونیوالے کارکنوں کو اپنے کام کی تربیت دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سیالکوٹ میں تقریب منعقد ہوئی۔ ٹائیگر فورس کے تربیتی سیشن میں اسسٹنٹ کمشنر محترمہ جویریہ رندھاوا نے ٹائیگر فورس کو لیکچر دیا اور ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی صدر نے بھی کارکنوں سے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 4 مئی سے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو ملک بھر میں فرائض کی انجام دہی کے لیے متحرک کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رضاکار نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 860266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/860266/1/سیالکوٹ-ٹائیگر-فورس-کا-تربیتی-سیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org