QR CodeQR Code

کراچی، رہائشی عمارتیں گر گئیں

8 Jun 2020 01:39

عینی شاہدین اور علاقہ مکینوں کے مطابق بعض فلیٹ خالی ہونے کے باوجود عمارت میں متعدد خاندان رہایش پذیر تھے، امدادی کارروائی کے لئے موقع پر ریسکیو ٹیموں کے علاوہ رینجرز اور پولیس کے دستے بھی پہنچ چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ پانچ اور تین منزلہ دو عمارتیں گر گئیں جب کہ ملبے سے ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارتیں گرنے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی، گنجان آباد علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو ورکرز کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ منہدم ہونے والی پانچ اور تین منزلہ عمارتیں ملحقہ تھیں اور ان میں متعدد خاندان آباد تھے، ملحقہ عمارتیں مکمل طور پر گر چکی ہیں، ایک عمارت کے ملبے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کی جاچکی ہے، جب کہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 867195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/867195/1/کراچی-رہائشی-عمارتیں-گر-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org