QR CodeQR Code

لاہور، امامیہ سکاوٹس کی مفتی جعفر حسینؒ کے مزار پر سلامی

6 Jul 2020 20:07

آئی ایس او لاہور کے ڈویژنل صدر حسنین عارف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں طاقتور ترین قائد مفتی جعفر حسینؒ ہی تھے، جنہوں نے اسلام آباد میں ضیاءالحق جیسے آمر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔ انہوں نے اپنی محنت، ولولے اور مصمم ارادے سے پوری ملت تشیع پاکستان کو ایک لڑی میں پرو دیا تھا، مفتی جعفر حسین نے ملت تشیع میں جو تحرک و بیداری کی روح پھونکی، ملت تشیع آج بھی بیداری کے اس سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام امامیہ اسکائوٹس کے دستے نے کربلاء گامے شاہ لاہور میں مرقد مفتی جعفر حسینؒ پر سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ یومِ حقوق تشیع 6 جولائی کی مناسبت سے ڈویژنل صدر لاہور حسنین عارف نے قائد ملت جعفریہ مفتی جعفر حسینؒ کے مرقد پہ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی جعفر حسینؒ کی قوم کیلئے گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، مفتی جعفر حسینؒ نے ایک ظالم و جابر آمر کے سامنے نہ جھک کر ہمیں ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا جو درس دیا، وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ محسنین ملت کے افکار و کردار کو زندہ رکھا ہے اور انکی یاد آوری کیلئے انکے ایام کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 872852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/872852/1/لاہور-امامیہ-سکاوٹس-کی-مفتی-جعفر-حسین-کے-مزار-پر-سلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org