QR CodeQR Code

لاہور، ادارہ منہاج الحسین میں اتحاد امت کانفرنس

19 Jul 2020 20:47

لاہور میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین تحریک حسینیہ پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اتحاد و یکجہتی اور وحدت کے قیام کیلئے ملک بھر کے سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں میں اتحاد و وحدت اور قرآنی احکامات، سنت نبوی، سیرت اہل بیت ؑ اور اصحاب کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کیلئے تمام مسالک اسلامیہ کے مشترکات کو شامل کیا جائے، تاکہ بچے بچپن سے ہی اتحاد و وحدت کو ذہنوں میں لے کر پروان چڑھیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ علماء و مشائخ کا یہ نمائندہ اجتماع گستاخ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گستاخ اہل بیت اطہار علیہم السلام، گستاخ صحابہ کرام و ازواج مطہرات اور بالخصوص گستاخ حضرت امام مہدی علیہ السلام اور ان کی والدہ گرامی سیدہ نرجس خاتون علیہا السلام کی شان میں نازیبا گستاخانہ کلمات کہنے والوں کو قانون کی گرفت میں لاکر غیر جانبدارانہ ان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علماء کرام اور مشائخ عظام کا یہ عظیم نمائندہ اجتماع صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں تمام صوبوں کے گورنرز، وزیر داخلہ، وزیر مذہبی امور اور ملک بھر کے شیعہ علماء کی آراء اور مشورہ کیلئے محرم الحرام کی مجالس عزا اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز مرتب اور جاری کئے جانے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 875398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/875398/1/لاہور-ادارہ-منہاج-الحسین-میں-اتحاد-امت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org