QR CodeQR Code

کوہاٹ، لاپتہ افراد کی رہائی کیلئے احتجاج

27 Jul 2020 22:22

مسنگ پرسنز جوائینٹ کمیٹی کے زیراہتمام کچہ پکہ ضلع کوہاٹ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں جبری طور پر لاپتہ افراد کے بچے بھی شریک ہوئے، اس موقع پر شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ مسنگ پرسنز جوائینٹ کمیٹی کے زیراہتمام کچہ پکہ ضلع کوہاٹ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں جبری طور پر لاپتہ افراد کے بچے بھی شریک ہوئے، اس موقع پر شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی رہائی کیلئے نعرے درج تھے۔ ریلی سے علامہ سید قیصر عباس الحسینی سمیت آئی ایس او کے مسئولین اور دیگر نے خطاب کیا۔ ریلی کے آخر میں قراردادوں کے ذریعے حکومت کے سامنے مطالبات پیش کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 876939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/876939/1/کوہاٹ-لاپتہ-افراد-کی-رہائی-کیلئے-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org