QR CodeQR Code

لاہور، مزار بی بی پاکدامنؒ کے تعمیر کے حوالے سے شیعہ سنی علماء کی پریس کانفرنس

29 Jul 2020 21:44

لاہور میں پریس کانفرنس میں شیعہ سنی علماء کا کہنا تھا کہ نیئر علی دادا آرکیٹیکٹ کے غیر اسلامی ڈیزائن نے زیارت گاہ کے حجم کو مزید کم کر دیا ہے اور یہاں تک کہ ساری خواتین کی مقدس قبروں کا احاطہ نہیں کیا گیا اور لاکھوں افراد کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کی گنجائش بھی بہت کم ہے، پورے سال میں مزار پر برابر ہجوم ہمیشہ رہتا ہے، جب ایک منظور شدہ پروجیکٹ کا وجود ہے، ایک نئے ڈیزائن کے شروع ہونے سے واضح طور پر مشکوک بدعنوانی کا احساس ہوتا ہے، جسکی تحقیقات کرائی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد حسین اکبر، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر حافظ کاظم رضا نقوی، جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے ڈاکٹر امجد حسین چشتی، شیعہ شہریان کے علامہ وقار الحسنین نقوی، ایس یو سی لاہور کے قاسم علی قاسمی سمیت مختلف شیعہ سنی جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ ہم مزار حضرت رقیہ بنت علی (ع) بی بی پاکدامنؒ لاہور کی تعمیراتی کارروائی کیخلاف محکمہ اوقاف کی طرف سے بدنیتی، کرپٹ مقصد پر بنائے گئے ڈیزائن کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 877402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/877402/1/لاہور-مزار-بی-پاکدامن-کے-تعمیر-حوالے-سے-شیعہ-سنی-علماء-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org