QR CodeQR Code

پشاور، جماعت اسلامی کی یکجہتی فلسطین ریلی

16 Aug 2020 23:17

ریلی پشاور کی تاریخی مسجد مہابت خان سے شروع ہوئی، اس موقع پر شرکائے ریلی نے اسرائیل، امریکہ اور غدار ممالک کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی، انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے صیہونی ریاست کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ معاہدے کرنے کیخلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، اور اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ریلی پشاور کی تاریخی مسجد مہابت خان سے شروع ہوئی، اس موقع پر شرکائے ریلی نے اسرائیل، امریکہ اور غدار ممالک کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی، انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ریلی چوک یادگار پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی۔ جہاں جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء صدیق پراچہ، ضلعی صدر عتیق الرحمان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 880679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/880679/1/پشاور-جماعت-اسلامی-کی-یکجہتی-فلسطین-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org