QR CodeQR Code

لاہور میں 9 محرم الحرام کا جلوس

29 Aug 2020 20:38

امام بارگاہ عطیہ اہلبیت نکلسن روڈ پر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ علامہ ذوالفقارحسین نقوی نے اہلبیتؑ کے فضائل و مصائب بیان کئے جبکہ شبیہہ ذوالجناح کا جلوس مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ امام بارگاہ قصربتولؑ شادمان میں مجلس عزا کا اہتمام، عزاداران امام حسینؑ کی کثیر تعداد میں شرکت۔


اسلام ٹائمز۔ نوویں محرم الحرام پرعزاداران کربلا کی نوحہ خوانی، گریہ زاری اور ماتم کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں مختلف مقامات پر مجالس عزا کا اہتمام، فضائل و مصائب اہلبیتؑ کا بیان، شبیہہ ذوالجناح کے جلوس بھی مقررہ راستوں پر گامزن ہیں، روٹس پر پانی، دودھ اور شربت کی سبیلیں اور نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے علامہ قمر عباس مجاہد نے اہلبیتؑ کے فضائل و مصائب بیان کئے، اختتام مجلس پر برآمد ہونیوالا شبیہہ ذوالجناح کا جلوس عالمگیر چوک پہنچ گیا۔ ادھر امام بارگاہ عطیہ اہلبیت نکلسن روڈ  پر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ علامہ ذوالفقارحسین نقوی  نے اہلبیتؑ کے فضائل و مصائب بیان کئے جبکہ شبیہہ ذوالجناح کا جلوس مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ امام بارگاہ قصربتولؑ شادمان میں مجلس عزا کا اہتمام، عزاداران امام حسینؑ کی کثیر تعداد میں شرکت۔


خبر کا کوڈ: 883158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/883158/1/لاہور-میں-9-محرم-الحرام-کا-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org