QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ اشرفیہ میں عظمت صحابہ و اہلبیتؑ سیمینار

10 Sep 2020 12:12

جامعہ اشرفیہ لاہور میں منعقدہ سیمینار میں مقررین کا کہنا تھا کہ صحابہ کرامؓ و اہلبیت عظامؑ کی شان میں گستاخی ناقابلِ برداشت اور ملک کے امن و امان کو تباہ کرنے کی مذموم سازش ہے، جسکو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا اور وطن عزیز کے امن کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت عظمت صحابہؓ و اہلبیتؑ سیمینار منعقد ہوا، جس سے ملک کی مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین مولانا عبدالرؤف فاروقی، حافظ اسعد عبید، مولانا محمد امجد خان، حافظ طاہر محمود اشرفی، صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا معاویہ اعظم طارق، مولانا زبیر احمد ظہیر، مولانا خلیل احمد تھانوی، مولانا عبدالرؤف ملک، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی، مولانا جمیل الرحمن اختر اور دیگر علماء نے ملک میں صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؑ کی شان میں گستاخیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرامؓ و اہلبیت عظامؑ کی شان میں گستاخی ناقابلِ برداشت اور ملک کے امن و امان کو تباہ کرنے کی مذموم سازش ہے جس کو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 885411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/885411/1/لاہور-جامعہ-اشرفیہ-میں-عظمت-صحابہ-اہلبیت-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org