QR CodeQR Code

اسلام آباد، مرکزی صدر آئی ایس او کی تحریک بیداری کے کیمپ میں آمد

7 Oct 2020 22:38

دوران جلوس آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف الجانی نے تحریک بیداری کے کیمپ میں جا کر ملاقات کی اور خیر سگالی کا مظاہرہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اربعین حسینیؑ کی مناسبت سے اسلام آباد میں مرکزی جلوس کے موقع پر امام بارگاہ انتظامیہ کی اجازت سے ہر سال عزاداروں کی خدمت کیلئے مختلف رضاکار تنظیمیں اپنے اپنے کیمپ لگاتی ہیں۔ گذشتہ روز اس حوالے سے غلط فہمی پیدا ہو جانے کی وجہ سے تحریک بیداری اور آئی ایس او کے نوجوانوں کے درمیان تلخی پیدا ہوئی، پولیس کیس بنایا گیا، بعد ازاں یہ کیس واپس لے لیا گیا۔ آج دوران جلوس آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف الجانی نے تحریک بیداری کے کیمپ میں جا کر ملاقات کی اور خیر سگالی کا مظاہرہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ امسال آل سعود نے سازش کے تحت پاکستان میں فرقہ وارانہ انتشار کو ہوا دینے کی کوشش کی، لیکن اہل سنت اور اہل تشیع بھائیوں نے اسے ناکام بنایا۔


خبر کا کوڈ: 890766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/890766/1/اسلام-آباد-مرکزی-صدر-آئی-ایس-او-کی-تحریک-بیداری-کے-کیمپ-میں-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org