QR CodeQR Code

کوہاٹ، میاں چیغہ دھرنا جاری

30 Oct 2020 22:46

کوہاٹ کے علاقہ کچہ پکہ میں عوام کے جاری احتجاجی دھرنے کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، تاہم حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ہے۔ اس حوالے سے سید میر انور شاہ بادشاہ کے مریدوں اور عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ ایک جمہوری ملک میں اپنے حقوق کیلئے ہم ایک ماہ سے زائد عرصہ سے سڑک پر بیٹھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اورکزئی میں موجود سید میر انور بادشاہ کے مزار کو کھلوانے اور اس کی تعمیر کیلئے کوہاٹ کے علاقہ کچہ پکہ میں عوام کے جاری احتجاجی دھرنے کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، تاہم حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ہے۔ اس حوالے سے سید میر انور شاہ بادشاہ کے مریدوں اور عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ ایک جمہوری ملک میں اپنے حقوق کیلئے ہم ایک ماہ سے زائد عرصہ سے سڑک پر بیٹھے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ کیا ہمارا یہ مطالبہ غیر قانونی یا غیر آئینی ہے؟ انہوں نے ایک مرتبہ پھر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ان کے مطالبے پر عمل کرے، اور میر سید انور بادشاہ سمیت دیگر بزرگان کے مزارات کو کھولا جائے۔


خبر کا کوڈ: 894996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/894996/1/کوہاٹ-میاں-چیغہ-دھرنا-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org