QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، وفد کی آغا سید عبدالحسین کیساتھ اظہار ہمدردی

22 Nov 2020 21:11

وفد نے آغا سید عبدالحسین کی وحدت اسلامیہ کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اسلام کی تعلیمات یہ ہیں کہ ہم مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ہم و غم میں شریک رہنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ حالیہ دنوں مقبوضہ کشمیر کے مقتدر عالم دین مولانا آغا سید عبدالحسین موسوی کے گھر میں شدید آگ لگ گئی۔ آتشزدگی میں آغا سید عبدالحسین موسوی کا مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا اور ان کا چہرہ و بازو بھی شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اس دوران اہل سنت علماء کرام اور دانشوروں کا ایک وفد مفتی سید شرف الحق بخاری کی سربراہی میں آغا سید عبدالحسین سے اظہار ہمدردی کرنے بڈگام پہنچا۔ اس دوران وفد نے آغا سید عبدالحسین کی وحدت اسلامیہ کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اسلام کی تعلیمات یہ ہیں کہ ہم مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ہم و غم میں شریک رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جیسے ہی اپنے بھائی کے اس غم کی خبر سنی ہم فوراً گھروں سے نکل پڑے اور اپنا دینی فریضہ انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا مشترکہ درد ہے۔ وفد نے آغا سید عبدالحسین کی جلد صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 899351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/899351/1/مقبوضہ-کشمیر-وفد-کی-ا-غا-سید-عبدالحسین-کیساتھ-اظہار-ہمدردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org