المہدیؑ ثقافتی سنٹر بھمروٹ سیداں مری میں ورکشاپ کے بعد شعبہ جاتی مسئولین نے اسلام آباد میں فیصل مسجد کی سیر کی اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے شعبہ جاتی مسئولین کا تین روزہ سفیران نور ٹوور مری اور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس دوران شعبہ جاتی مسئولین سے سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او پاکستان سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر قیصر عباس نے تنظیمی اقدار و عہد نامہ مالک اشتر کے عنوان سے اور سابق مرکزی صدر حجت الاسلام والمسلمین حسنین گردیزی نے اخلاق مسوءلین از نظر قراں مجید کے عنوان سے گفتگو کی۔ المہدیؑ ثقافتی سنٹر بھمروٹ سیداں مری میں ورکشاپ کے بعد شعبہ جاتی مسئولین نے اسلام آباد میں فیصل مسجد کی سیر کی اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔