QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سربراہ کا دورہ حافظ آباد

21 Dec 2020 18:42

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اسدی کا ضلعی کابینہ سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کسی طور بھی اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جسے کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز اور قاتل ریاست ہے، اسرائیل کے ہاتھ مظلوم فلسطینیوں کے ہاتھوں سے رنگے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی جانب سے مختلف اضلاع میں رابطے مہم کے سلسلہ میں دورہ جات جاری ہیں۔ اس حوالے سے علامہ عبدالخالق اسدی نے ضلع حافظ آباد کی کابینہ کیساتھ ملاقات کی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے بعد وہ خوشاب کے قریب پدھراڑ گاوں میں ذاکر اہلبیت مرید حسین پدھراڑ کے پوتے کی دعوت ولیمہ میں بھی شریک ہوئے۔ حافظ آباد کی ضلعی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم بھرپور حصہ لے گی، اس حوالے سے ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد بھی عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ سے وحدت کی بات کی ہے، اور ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار بلاتفریق مذہب و مسلک عوام کی خدمت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 905190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/905190/1/ایم-ڈبلیو-پنجاب-کے-سربراہ-کا-دورہ-حافظ-ا-باد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org