QR CodeQR Code

بہاولپور، امامیہ اسکاوٹس کا بیسک لائف سپورٹ ٹریننگ پروگرام

26 Dec 2020 00:20

امامیہ اسکاوٹس کے ادارہ علمدار کیطرف سے جاری بیسک لائف سپورٹ & فائر سیفٹی ٹریننگ پروگرام پاکستان کے مختلف اضلاع میں جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بہاولپور ڈویژن کے شعبہ امامیہ اسکاؤٹس کے زیراہتمام  بہاولپور میں Rescue 1122 کے تعاون اور اشتراک سے 2 روزہ بیسک لائف سپورٹ & فائر سیفٹی ٹریننگ پروگرام انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ پروگرام میں ریسکیو ٹرینرز نے بیسک لائف اسپورٹ اینڈ فائر سیفٹی کے موضوعات پر کلاسیں لیں اور مہارتوں کی عملی مشقیں کروائیں۔ ٹریننگ پروگرام میں شریک رضاکار نوجوانوں نے پروگرام میں ٹریننگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ امامیہ اسکاوٹس کے ادارہ علمدار کیطرف سے جاری بیسک لائف سپورٹ & فائر سیفٹی ٹریننگ پروگرام پاکستان کے مختلف اضلاع میں جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 906178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/906178/1/بہاولپور-امامیہ-اسکاوٹس-کا-بیسک-لائف-سپورٹ-ٹریننگ-پروگرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org