QR CodeQR Code

سکردو، بلتستان یونیورسٹی کے وی سی کیخلاف مظاہرہ، ہڑتال

29 Dec 2020 22:50

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وی سی اور رجسٹرار نے غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کے ذریعے جامعہ بلتستان کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے۔ جب تک وی سی اور رجسٹرار کو یونیورسٹی سے نہیں نکالا دیا جاتا تب تک عوام کا احتجاج جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کیخلاف سکردو میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔ جبکہ سینکڑوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور گو وی سی گو کے نعرے لگائے۔ بلتستان یونیورسٹی کے وی سی اور رجسٹرار کی مبینہ بدعنوانیوں اور کرپشن کیخلاف بلتستان کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ منگل کے روز سکردو شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی، شہر میں دکانیں اور مارکیٹیں بند رہیں۔ دوسری جانب سینکڑوں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور گو وی سی گو کے نعروں سے سکردو شہر کی فضا گونج اٹھی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وی سی اور رجسٹرار نے غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کے ذریعے جامعہ بلتستان کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے۔ جب تک وی سی اور رجسٹرار کو یونیورسٹی سے نہیں نکالا دیا جاتا تب تک عوام کا احتجاج جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 906917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/906917/1/سکردو-بلتستان-یونیورسٹی-کے-وی-سی-کیخلاف-مظاہرہ-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org