QR CodeQR Code

وزیر اعلیٰ جی بی کا دورہ غذر

31 Jan 2021 22:19

گاہکوچ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو تین سو ارب روپے کا ترقیاتی پیکج مل رہا ہے۔ سی پیک کے تحت بننے والے اکنامک زون سے جی بی میں 25 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید نے ضلع غذر کا تین روزہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف تقاریب میں شرکت کی جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ خالد خورشید نے شہید لالک جان (نشان حیدر) کے مزار پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ نے غذر خلتی میں منجمد جھیل پر منعقدہ سالانہ آئس ہاکی فیسٹول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گاہکوچ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو تین سو ارب روپے کا ترقیاتی پیکج مل رہا ہے۔ سی پیک کے تحت بننے والے اکنامک زون سے جی بی میں 25 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 913490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/913490/1/وزیر-اعلی-جی-بی-کا-دورہ-غذر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org