QR CodeQR Code

مشہد، انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر انفجار نور کانفرنس

14 Feb 2021 20:35

کانفرس میں علامہ ڈاکٹر سید ظفر علیشاہ، علامہ ڈاکٹر سید محمد عباس نقوی، علامہ ناصر عباس حسینی، سید ناصر عباس انقلابی و دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل مشہد مقدس کے زیر اہتمام انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں سالگرہ کی مناسبت سے انفجار نور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر علامہ ڈاکٹر سید ظفر علیشاہ، علامہ ڈاکٹر سید محمد عباس نقوی، علامہ ناصر عباس حسینی، سید ناصر عباس انقلابی و دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں جامعہ روحانیت طلاب سندھ مشہد مقدس کے مدیر علامہ ممتاز حسین سولنگی نے تلاوت قرآن پاک، مولانا وحید حسین  لاشاری نے نعتِ رسول مقبولﷺ اور ذاکر اسدی اور حسنین رضا عابد نے اہل بیت علیہم السلام کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس میں مشہد مقدس میں زیر تعلیم پاکستانی طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 916246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/916246/1/مشہد-انقلاب-اسلامی-کی-سالگرہ-پر-انفجار-نور-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org