QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، امام علی (ع) کانفرنس

8 Mar 2021 16:29

ایک روزہ کانفرنس میں علماء کرام و دانشور حضرات نے سیرت امیر المومنین کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ نیز شعراء کرام، نعت و مدح خواں حضرات نے پروگرام کی مناسبت سے سامعین کو محظوظ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر نے بمنہ سرینگر میں ولادت باسعادتِ مولود کعبہ مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے عظیم الشان ’امام علی (ع) کانفرنس‘ کا اہتمام کیا۔ ایک روزہ کانفرنس میں علماء کرام و دانشور حضرات نے سیرت امیر المومنین کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ نیز شعراء کرام، نعت و مدح خواں حضرات نے پروگرام کی مناسبت سے سامعین کو محظوظ کیا۔ کانفرنس کے دوران مولانا سید محمد رضوی نے نہج البلاغہ منارہ ہدایت، ڈاکٹر میر محمد ابراہیم نے علی (ع) ایک ہمہ جہت شخصیت، حاجی علی محمد میر نے حضرت علی (ع) امین وحدت، غلام حسن جو نے درد علی (ع) بزبان علی (ع) پر تفصیلی گفتگو کی۔ کانفرنس میں تنظیم المکاتب کشمیر کے اراکین کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 920268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/920268/1/مقبوضہ-کشمیر-امام-علی-ع-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org