QR CodeQR Code

لاہور، فیصل آباد کے امامیہ طلبہ کا قومی اداروں کا دورہ

29 Mar 2021 21:42

وفد نے لاہور میں تحفیظ القرآن کے ادارہ جمکران، مفاہیم قرآن کے ادارہ التنزیل، جامع مسجد گلبرگ اور ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی رہائش گاہ پر آئی ایس او کے ادارہ المہدیؑ برائے تعلیم و تربیت کا دورہ کیا اور اداروں میں سہولیات اور انکی خدمات سے آگاہی حاصل کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کی ڈویژنل کابینہ و پروفیشنل یونٹس ایگریکلچر یونیورسٹی اور جی سی یونیورسٹی کے مسئولین کا سفیرانِ نور تربیتی و تفریحی ٹوور منعقد ہوا۔ اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن کے وفد نے لاہور میں تحفیظ القرآن کے ادارہ جمکران، مفاہیم قرآن کے ادارہ التنزیل، جامع مسجد گلبرگ اور ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی رہائش گاہ پر آئی ایس او کے ادارہ المہدیؑ برائے تعلیم و تربیت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امامیہ طلبہ کو اداروں میں موجود سہولیات، طریقہ کار اور خدمات و کارکردگی کے متعلق بتایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 924128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/924128/1/لاہور-فیصل-آباد-کے-امامیہ-طلبہ-کا-قومی-اداروں-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org