QR CodeQR Code

پشاور، لبیک القدس ملین مارچ

31 May 2021 00:18

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے پشاور میں ’’لبیک القدس ملین  مارچ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، مارچ کے شرکاء سے صدارتی خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کیا، جبکہ حماس کے رہنماء اور سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے خصوصی طور پر ٹیلی فونک خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے پشاور میں ’’لبیک القدس ملین  مارچ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، مارچ کے شرکاء سے صدارتی خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کیا، جبکہ حماس کے رہنماء اور سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے خصوصی طور پر ٹیلی فونک خطاب کیا۔ مارچ میں بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام نے پشاور سمیت مختلف اضلاع سے شرکت کی۔ سٹیج سے تک حد نگاہ عوام کا جمع غفیر نظر آرہا تھا۔ لوگوں نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم تھامے ہوئے تھے، اور وہ فلسیطینی عوام کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کر رہے تھے۔ اس موقع پر مقررین نے اعلان کیا کہ ہماری یہ جدوجہد عارضی نہیں، بلکہ قبلہ اول اور فلسطین کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 935417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/935417/1/پشاور-لبیک-القدس-ملین-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org