QR CodeQR Code

پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیت کے صدر کا انتخاب

1 Jun 2021 01:43

دفتر مجلس علماء اہلبیت پاراچنار میں اگلے سال کے میرکارواں کے انتخاب کیلئے منعقدہ اجلاس میں مجلس علمائے اہلبیت سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ سید صفدر علی شاہ نقوی اگلے سال کیلئے مجلس علماء اہلبیت پاراچنار کے صدر منتخب ہوگئے ہیں، گذشتہ روز دفتر مجلس علماء اہلبیت پاراچنار میں اگلے سال کے میرکارواں کے انتخاب کیلئے منعقدہ اجلاس میں مجلس علمائے اہلبیت سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی، جبکہ صدر تحریک حسینی پاراچنار حاجی عابد حسین جعفری بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اس موقع پر علامہ سید صفدر علی شاہ نقوی کو اگلے سال کیلئے مجلس علماء اہلبیت پاراچنار کا صدر منتخب کر لیا گیا، اجلاس میں شریک علمائے کرام نے نئے منتخب شدہ صدر مجلس علمائے اہلبیت کو مبارکباد پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 935613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/935613/1/پاراچنار-مجلس-علمائے-اہلبیت-کے-صدر-کا-انتخاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org