QR CodeQR Code

سکردو، وزیر زراعت کاظم میثم کا اسوہ گرلز سکول کا دورہ

4 Jun 2021 16:50

دورے کے موقع پر سکول انتظامیہ کی جانب سے وزیر زراعت کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اسوہ گرلز سکول یولتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ سے ملاقات کی اور کلاسز کا دوہ کیا۔ اس موقع پر طالبات کے مسائل سنے اور بہتر تعلیمی معیار قائم کرنے کی کوشش پر اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا۔ طالبات کو محنت، لگن اور شوق کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔ کاظم میثم سکول کی طالبات میں گھل مل گئے، ان کی نصابی سرگرمیوں اور تدریسی نظام کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر سکول انتظامیہ کی جانب سے وزیر زراعت کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 936250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/936250/1/سکردو-وزیر-زراعت-کاظم-میثم-کا-اسوہ-گرلز-سکول-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org