QR CodeQR Code

لاہور، عید غدیر کی مناسبت سے نہج البلاغہ کانفرنس(2)

26 Jul 2021 08:45

شاہ جمال لاہور میں نہج البلاغہ کانفرنس سے شیعہ سنی علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہج البلاغہ کے مفاہیم عقائد، تخلیق کائنات، فصاحت و بلاغت، معاشرتی طرز زندگی اور مثالی اسلامی معاشرہ قائم کرنے کیلئے گرانقدر رہنمائی دیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عید غدیر کی مناسبت سے لاہور میں مرکز افکار اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام نہج البلاغہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کلام امیر المومنین حضرت علیؓ، نہج البلاغہ فصاحت و بلاغت اور سیاست اسلامی کے اسلوب کا خزانہ ہے۔ کانفرنس سے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر و کور کمانڈر کراچی جنرل (ر) اطہر عباس، رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی، علامہ مقبول علوی، علامہ گلزار نعیمی، علامہ افتخار حسین نقوی، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، پروفیسر عابد حسین، پیر شفاعت رسول، مرکزی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ علامہ محمد افضل حیدری، علامہ اخلاق حسین شیرازی، مولانا انیس الحسنین خان، صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری اور دیگر علماء و دانشوروں نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 945218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/945218/1/لاہور-عید-غدیر-کی-مناسبت-سے-نہج-البلاغہ-کانفرنس-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org